اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کا پتہ لگانے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کا پتہ لگانے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے 4اور5اکتوبرکوسرکاری وسائل پتہ لگانےکیلئےکمیٹی تشکیل دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
انکوائری کمیٹی 7 دن کے اندر رپورٹ تیار کرےگی،ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختیار کمیٹی کے کنوینر مقرر۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ گریڈ 20 کے انٹیلی جنس بیورو کا افسر بھی کمیٹی کا رکن ہوں گے۔
کمیٹی ریلی میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد کا پتہ کرےگی۔ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنیوالے سرکاری ملازمین کی فہرست تیار کرے گی۔ کس سرکاری افسر نے سرکاری وسائل استعمال کی اجازت دی ہے۔ کس سرکاری اہلکار نے قومی وسائل کے استعمال کیلئے رائے دی ۔

مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق بے نقاب

متعلقہ خبریں