اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ، خیبر پختونخواہ کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چندمقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تا ہمسب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخواہ: پشاور(سٹی، ائیرپورٹ25)، تخت بائی ،چترال 02،دیر 01،پنجاب: اٹک 06 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 41،تربت، پڈعیدین اور دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ۔
مزید پڑھیں: ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج،سول کپڑوں میں ملبوس پولیس کے 11 اہلکار گرفتارکرلیےگئے