اہم خبریں

لاہور: سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 18 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف مقامات پر 134 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں شامل تھیں۔

ترجمان کے مطابق، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے “فتنہ الخوارج” کے تین انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی پکڑے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد، 18 ڈیٹونیٹر، ایک آئی ای ڈی بم، گولیاں اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

کراچی انتظامیہ کی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی جاری، 79 گداگرگرفتار

متعلقہ خبریں