عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی جلد تشخیص کے لیے پہلے بائیوپسی طرز کے ٹیسٹ، “ایلینیٹی ایم، ایم پی ایس وی ایسے” کی منظوری دے دی ہے۔
یہ ٹیسٹ امریکی کمپنی ایبٹ مولیکیولر نے تیار کیا ہے اور یہ متاثرہ شخص کے جسم پر موجود سرخ دانوں اور چھالوں سے نمونے لے کر وائرس کی موجودگی کی جانچ کرے گا۔
اب تک مختلف علامات اور ٹیسٹس کے ذریعے منکی پاکس کی تشخیص کی جاتی تھی، لیکن یہ نیا ٹیسٹ اس عمل کو مزید موثر بنائے گا۔
علیحدہ طور پر، عالمی سطح پر کلینیکل لیبارٹری اسٹاف کو تربیت دی جائے گی تاکہ اس ٹیسٹ کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ منکی پاکس اس وقت پاکستان سمیت کئی ممالک میں پھیل رہا ہے، لیکن پاکستان میں اس کا پھیلاؤ کم ہے۔
پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پر تنقید