اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے احتجاج کے خدشات کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشات کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
مراسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اگر صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے تو فوج کو کارروائی کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔
مراسلے کے مطابق، فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ اگر شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع ملتی ہے تو فوج کارروائی کرے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا