اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو “سیاسی یتیم سے سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم (پی ایم) شہباز شریف سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کے بعد گورنر راج کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ وہ پی ٹی آئی کو اس سے بڑھ کر کوئی اضافی ہمدردی نہیں دینا چاہتے جو اس نے پہلے حاصل کی تھی۔دریں اثناء صوبہ کے پی میں گورنر راج کے امکان کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر کے پی کی ملاقات کے بعد فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج طلب