اہم خبریں

آج بروزہفتہ5 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چندمقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چندمقامات پر گرج چمک اور بارش کی توقع ۔ جبکہ شام/رات کے دوران جنوبی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
ٓہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 42،دادو، سبی ،پڈعیدین، نوکنڈی ، موہنجوداڑہ اورخیر پور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ کی(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ۔
مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا

متعلقہ خبریں