اہم خبریں

عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی ،چکن گونیا اور زیکا وائرس کے پھیلائو سے خبردار کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا وائرس کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق رواں سال اگست تک ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والے کیسز کی تعداد 12.3 ملین تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ سال ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی وائرل بیماریوں کی تعداد 65 لاکھ تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں 4 ارب افراد مچھروں سے پھیلنے والی 3 بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا وائرس سے نمٹنے کے لیے سٹریٹجک پلان شروع کر دیا گیا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی اور چکن گنیا کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ڈینگی اور چکن گنیا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، مون سون کے بعد ڈینگی اور دیگر وائرل بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کا خیبرپختونخوا کے ساتھ 30 سرحدی چوکیوں کو اپ گریڈکرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں