اہم خبریں

ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ مفادات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان اور ملائیشیا نے دفاعی تعلقات اور دفاعی پیداوار کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی تناظر میں پاک فوج کے سربراہ کو دورہ ملائیشیا کی دعوت دی۔

آرمی چیف نے دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورہ کو سراہا۔جنرل عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں دی گئی سرکاری ضیافت اور سرمایہ کاری سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

متعلقہ خبریں