اہم خبریں

سعودی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی تیاریاں، سینٹرل بینک کی وضاحت آگئی

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی سنٹرل بنک نے زور دے کر کہا کہ سینٹرل بینک نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ نہیں کیا، ڈیجیٹل کرنسی تجرباتی مراحل میں ہے اور یہ تجربے جاری رکھے جائیں گے۔ اس تجرباتی کوشش کا دائرہ مقامی سطح تک ہے اور یہ مقامی بنکوں کے علاوہ فن ٹیک کے ساتھ مل کر جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس تجرباتی مرحلے میں ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور نقصانات دونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کی بدولت فیصلہ سازی کے لیے معلومات فراہم ہوں گی جو سنٹرل بنک کے ساتھ ساتھ بنکنگ کمیونٹی کے لیے مفید ہوں گی۔سینٹرل بینک اس توسط سے معاشی اثرات ، مارکیٹ کی آمادگی وغیرہ کا بھی جائزہ ممکن ہو سکے گا۔ مزید یہ کہ سنٹرل بنک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بنک پالیسی جائزے کی بھی کوشش میں ہے۔بینک کے سربراہ فہد المبارک نے اس سلسلے میں کہا سنٹرل بنک کی پالیسی اور فیصلوں کے لیے منصوبے میں مقامی بنکوں ، ادائیگی کمپنیوں اور کو بنیادی اہمیت حاصل رہے گی۔اسی غرض سے مقامی بنکوں اوفن ٹیک کو ساتھ ملایا گیا تاکہ سی بی ڈی سی کی بہتر تفہیم، تعامل اور آزمائش ممکن ہو۔

متعلقہ خبریں