اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر، مختلف نجی سکولوں نے کل کے دن چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ احتجاج کے دوران ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سکول انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔
راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کے 4 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے یا کسی بھی قسم کے نقصان کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ خصوصی تربیت یافتہ فورس بھی اس مقصد کے لیے تعینات کی جا رہی ہے۔
پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں۔
مزید پڑھیں :اٹک،پشاورموٹروے کومختلف مقام پرکنٹینرز لگاکربلاک کردیاگیا