اہم خبریں

پشاور میں20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ،عوام پریشان

پشاور ( اے بی این نیوز    ) کے پی پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ

ایک مہینے کے دوران تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں میں ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہو ا۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ضرور ہوئی مگر ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے ۔اوپر سے پنجاب میں گندم مہنگی ہونے سے آب آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

آٹا ریٹ بڑھنے کے بعد نانبائیوں کی جانب سے روٹی کے نرخ بڑھائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔

مزید پڑھیں :ہر صورت میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان

متعلقہ خبریں