پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم تصادم نہیں چاہتے، قافلے 4 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ خیبرپختونخوا سے قافلے منظم انداز میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور احتجاج میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصادم سے گریز چاہتے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو اپنے بھائی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تاہم عوام حکومتی اقدامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے، اور ہم اس حق کو ضرور استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، جبکہ حکومت بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :آج پی ٹی آ ئی کا پنجا ب کے مختلف شہروں،جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج، ریڈ زون سیل، بڑے بڑے شہرکنٹینرستان میں تبدیل