نیویارک ( اے بی این نیوز ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نےسلامتی کونسل کےاجلاس سےخطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی آگ بھڑکی توپوری دنیاکولپیٹ میں لےگی۔ اسرائیل نےلبنان سےامن فوج کومنتقل کرنےکی درخواست کی جومستردکردی۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج اب بھی موجودہے۔ اقوام متحدہ کےتمام اہلکاروں کی حفاظت کویقینی بنایاجاناچاہیے۔
لبنان میں جنگ سےبچناناگزیرہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیلتی ہےتو اس کےتباہ کن نتائج ہوں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت کا ڈی چوک میں دھرنا دینے پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ