اہم خبریں

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا،آیت اللہ خامنہ ای

تہران (نیوز ڈیسک )آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دیا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے۔ یہ حملہ ایران کے مفاد میں کیا گیا۔ نیتن یاہو کو سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے احتیاط نہ کی تو اگلا حملہ مزید تکلیف دہ ہو گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے یہ پوسٹ عبرانی زبان میں سوشل میڈیا پر ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد کی ہے۔اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے گئے میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی تھی جس پر “نصر من اللہ و فتح غریب کے الفاظ تحریر تھے۔

پوسٹ کو منٹوں میں سینکڑوں بار دوبارہ شیئر کیا گیا۔ایرانی صدر مسعود المبیکیان نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکروں میں پناہ لی۔

متعلقہ خبریں