اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ختم۔ علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی ائی سے کانفرنس روم میں ملاقات کرووائی گئی۔ ملاقات سوا گھنٹہ تک جاری رہی۔ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں :بلوچستان کے وکلا ءنے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،بلاول بھٹو