کراچی (نیوز ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 251.30 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔اس کے نتیجے میں، 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 2,965 روپے فی سلنڈر تک پہنچ گئی ہے۔
قیمتوں میں یہ نظرثانی حکومت کے توانائی کی قیمتوں کے باقاعدہ ماہانہ جائزے کا حصہ ہے، جو کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتی ہے جو ملک بھر میں گھرانوں پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال کی اقتصادی ترقی کی شرح کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری