اہم خبریں

نوازشریف کی منظوری اور اجازت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ ملاقات شاید اس لیے نہیں ہوسکی کہ ہر شخص کی اپنی مصروفیات ہوتی ہیں۔
نوازشریف کی منظوری اور اجازت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔ نہیں معلوم عرفان صدیقی نے کس بنیاد پر آئینی ترمیم سے متعلق حتمی تاریخ دی تھی۔ نوازشریف قریبی دوست سے اظہار تعزیت کیلئے امریکا جائیں گے۔
ون پیج ہونا اچھی بات ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کا ون پیج کچھ اور ایجنڈا تھا۔ ہمارا ون پیج ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے،ملکی حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہوں۔
سیاسی سوچ ہر جماعت کی اپنی ہوتی ہے اور اتحادی بھی اپنی سیاسی رائے رکھتے ہیں۔ اہم ملائیشین وفد پاکستان آرہا ہے،چینی وفد بھی آرہا ہے۔ پاکستان میں اہم اجلاس بھی ہورہا ہے جبکہ کہا جاتا تھا کہ ہم آئیسولیٹ ہوگئے ہیں۔ قانون کا طالب علم بھی بتا دے گا کہ 63اے پر عدالتی فیصلے میں آئین کو ری رائٹ کیا گیا۔
18ویں ترمیم میں بجٹ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ 2006میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں : آئینی ترمیم،پی ٹی آئی رابطہ کرے تو اعتراض نہیں ہوگا،دو تہائی اکثریت پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،بلاول

متعلقہ خبریں