اہم خبریں

پنجاب الیکشن ٹریبونلز کیس کا فیصلہ، جسٹس جمال خان مندوخیل کا اضافی نوٹ سامنے آگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پنجاب الیکشن ٹریبونلز کیس کا فیصلہ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کا اضافی نوٹ سامنے آگیا۔ اضافی نوٹ میں لکھا ایکٹ کا سیکشن 140 الیکشن کمیشن کو ججز پینل طلب کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

مقننہ کی اس قانون میں سوچ واضح ہے۔ مقننہ نے الیکشن کمیشن کو ججز کا پینل مانگنے اور ان میں سے انتخاب کا اختیار نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن کو ہر جج پر اعتماد کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن ایک ٹریبونل کیلئے ایک ہی جج کے نام کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ اور ججز آئینی عہدیدار ہیں۔ ہر معاملے میں الیکشن کمیشن اور ججز کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ ججز کے درمیان باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مزید لکھا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور کمیشن کی مشاورت کا نتیجہ ہمارے سامنے اتفاق کی صورت میں آیا۔ امید ہے کہ اب الیکشن کمیشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے اقدامات کرے گا۔ اور الیکشن ٹریبونلز میں قانون میں دی گئی مہلت میں فیصلے ہوں گے

مزید پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان ،بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج ، دو اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

متعلقہ خبریں