راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کی مضبوطی کیلئے آئین میں ترامیم کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینزز لگائے گئے۔ لوگوں کو بولنے کا حق نہیں دوگے تو انتشار پھیلے گا۔
جمہوری حق عوام سے نہیں چھینا جاسکتا۔ جس مسلم لیگ ن میں ہم تھے وہاں اس قسمکیسوچ نہیں تھا۔ ملک میں اس جیسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے۔
ملک میں ہرروز آئین توڑا جارہا ہے۔ یہ کرسی ہمیشہ ساتھ نہیں رہے گی ،اس کا مثبت استعمال ضروری ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی سیا سی سرگرمیوں میں تیزی ۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے نظریاتی سرگرم کارکنوں سے رابطے ۔ شاہد خاقان عباسی کا سابق مشیر وزیراعلی ٰپنجاب چودھری سرفرازافضل سے رابطہ ۔
مزید پڑھیں : سنگجانی جلسے میں تقاریر،پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ