اہم خبریں

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس،جسٹس منیب اخترنے 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ( محمد بشارت   )آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس،جسٹس منیب اختر کا 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست کی سماعت شروع ہوگئی۔

نیز بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم شامل ہیں تاہم 5 رکنی لارجر بینچ کا حصہ جسٹس منیب اختر سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں نہیں آئے۔

جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا، جس میں انہوں نے پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

خط میں سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل پر تحفظات ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے جسٹس منیب کے خط کا آخری پیراگراف پڑھ کر سنایا اور جسٹس منیب کو بینچ میں شامل ہونے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منیب کا کچھ عرصہ قبل خط ملا ہے، خط میں لکھا ہے کہ آج کیس میں شامل نہیں ہو سکتے، نظرثانی کیس میں میرے خط کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی اٹھ رہے ہیں اور جسٹس منیب سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ بنچ میں شامل ہوں، اگر وہ شامل نہ ہوئے تو نیا بنچ بنایا جائے گا، ان سے درخواست ہے کہ اس عدالتی عمل میں شامل ہوں۔ آج انہوں نے دیگر بنچوں میں مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : قراقرم ہائی وے منصوبے پر 29.41ارب روپے کا اضافہ، قومی خزانے کو اربوں روپے کی پھکی

متعلقہ خبریں