پشاور ( اے بی این نیوز )لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور ہائی کورٹ پیش۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ عدالتی حکم ہے کہ ضمانت کے بعد گرفتاری نہیں ہوگی۔
لاپتہ افراد کے خاندان ہمارے پیچھے آتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے عدالت میں بتایا کہ اس طرح کے معاملات کے خلاف ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا ضمانت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ چلے جائیں لیکن اس طرح بندوں کو اغواء نہ کریں۔
عدالتی احکامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم مجبوراً اب پولیس والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔ سی ٹی ڈی۔ پولیس سب کو بیٹھا کر اس معاملے کو دیکھیں















