اہم خبریں

ہمیں اکتوبرکےآخرمیں اڈیالہ جیل کےحوالےسےفیصلہ لیناہوگا،شوکت بسرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) راہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ہم نےعمران خان کےکہنےپرپرامن احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں احتجاج کےدوران ہم نےصبروتحمل کامظاہرہ کیا۔
حکومت چاہتی تھی کہ لوگوں کواشتعال دلا کرپھنسایاجائے۔
حکومت عوام کےحقوق کوغضب کرنےکی کوشش کررہی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلداڈیالہ جیل کےباہرپرامن احتجاج کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے۔
ہمیں اکتوبرکےآخرمیں اڈیالہ جیل کےحوالےسےفیصلہ لیناہوگا۔ کرپٹ ٹولہ ملک پرمسلط ہے عوام کےحقوق غضب کررہاہے۔
رہنماپی پی قادرمندوخیل نے کہا کہ جیل میں بیٹھاشخص خوف کاشکارہے اسے پتہ نہیں چلتا کیا بات کرے۔ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کروں گا۔
مولانافضل الرحمان ہمارےساتھ بیٹھ کرمسودہ تیارکررہےہیں۔
سپریم کورٹ میں60ہزارسےزائدکیسززیرالتواہیں۔ علی امین گنڈاپورصرف بڑھکیں مارتےہیں کہ یلغارکردوں گا۔ یہ لوگ اپنےورکرزکوخوش کرنےکیلئےچڑھائی کی باتیں کرتےہیں۔

مزید پڑھیں :فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور پر سنگین ترین،گھنائو نے الزامات عائد کر دیئے

متعلقہ خبریں