اہم خبریں

فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور پر سنگین ترین،گھنائو نے الزامات عائد کر دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کے کیسز میں ملوث شخص کو ایک اہم عہدہ دینا انتہائی قابل افسوس ہے۔

فیصل واوڈا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ صحافیوں سے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں فیصل واوڈا نے سخت الفاظ میں علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے بچوں کو تسلیم نہیں کر سکتا، وہ دوسروں کو کیسے مانے گا۔

انہوں نے گنڈا پور کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعوے کرتا تھا کہ کسی کے والد کو جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا، لیکن اس کے برعکس دکھایا گیا ہے۔ واوڈا نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔

واوڈا نے میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عزت کی حفاظت کرنا ضروری ہے اور صحافیوں کو غلاظت سے ڈرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو ریپ جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کی ماں، بہن یا بیٹی کی عزت پر حملہ کیا جائے تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے، چاہے معاملہ ان کے مخالفین کا ہی کیوں نہ ہو۔ واوڈا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو غیر سنجیدہ کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اہم امور نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی حالت میں پاکستان کو ایک تماشہ نہیں بننے دیں گے، چاہے انہیں اس جنگ میں اکیلے ہی کیوں نہ لڑنا پڑے۔

مزید پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا

متعلقہ خبریں