اہم خبریں

حزب اللہ سربراہ شیخ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا، موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

لبنان ( اے بی این نیوز     )حزب اللہ سربراہ شیخ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا۔ جسم پر بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ۔ موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔ نعیم قاسم حزب اللہ کے عارضی سربراہ مقرر۔ حزب اللہ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان۔ کہا حسن نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔

حزب اللہ غزہ اور فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی۔ لبنان اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا ئیں گے ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق حسن نصرا للہ کی شہا دت کے بعد نعیم قاسم عارضی طور پر ذ مہ داریا ں سر انجام دیں گے ۔اسرائیل نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو قتل کرنےکی اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے بیروت میں ہدف پر 100 اقسام کے بارود برسائے۔ ہدف کو ایسے نشانہ بنایا گیا کہ ہر 2 سیکنڈ کے بعد بارود اسی نشانے پر گرایا گیا۔ ٹھوس خفیہ معلومات نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ 11ماہ سے پائلٹ الرٹ تھے اور پروازیں نہ صرف جاری تھیں بلکہ جنگ کے اختتام تک جاری رہیں گی کیونکہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ابھی حماس کو جڑ سے اکھاڑنا باقی ہے اور کچھ دیگر ایشوز بھی توجہ کے طالب ہیں۔
مزید پڑھیں :موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ملنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں