اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دوریاستی ایجنڈے کی بات کرنا فلسطین کے ساتھ غداری ہے،حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسرائیل دہشتگرد ریاست کے طور پر دندناتا پھررہا ہے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کہا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہا دت امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔
ابھی بھی وقت ہے کہ اسرائیل کو بمباری سے روکا جائے۔ بد قسمتی سے امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دوریاستی ایجنڈے کی بات کرنا فلسطین کے ساتھ غداری ہے۔
آج پورے ملک میں جماعت اسلامی کے تحت معاہدے کے 45 دن پورے ہونے کے بعد آئی پی پیز کے خلاف دھرنے ہوں گے۔ دھرنے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ملنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں