اہم خبریں

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ملنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ پارلیمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “موجودہ جعلی پارلیمنٹ کو اتنی بڑی آئینی ترمیم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔” انہوں نے اس اقدام کو زیادتی قرار دیا اور خبردار کیا کہ “ہم میدان میں موجود رہیں گے۔”پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ملنا چاہئے،موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہمیں ہلکا نہ لیں

مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ سب کو موجودہ حالات کے پیش نظر ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی جنگ کو عرب دنیا اور خلیجی ممالک تک پھیلانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ عرب دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے، اس لیے سب کو الرٹ اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر کو سراہا اور کہا، “یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی اور آواز کو زندہ ثابت کیا ہے۔” ان کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کی فلسطین سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے عالم اسلام کے پانچ ممالک — پاکستان، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا اور مصر — کو ایک دفاعی گروپ بنانے کی تجویز دی جو اسلام اور عرب دنیا کا دفاع کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر وہ متحد ہو جائیں تو ایک مضبوط دفاعی اتحاد بنا سکتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جہاد جاری رہے گامولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کو ایک بڑی قربانی قرار دیا اور کہا کہ “اسرائیل نے ایک اہم ہدف حاصل کیا ہے، جس سے اس کے حوصلے بلند ہو سکتے ہیں، لیکن ہمیں اپنے حوصلے پست نہیں کرنے چاہئیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ خبریں