اہم خبریں

ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں،تین سو سے زائد وکلاء کا سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں۔ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی۔ تین سو سے زائد وکلاء کا سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط۔

خط میں کہا گیا کہ نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا۔ نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

مجوزہ آئینی ترامیم کو ہماری حمایت حاصل نہیں۔ مجوزہ آئینی ترامیم پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی۔ صرف یہ کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا احتجاج،عمران خان، عالیہ حمزہ ،راشد حفیظ ، عامر مغل ،شہریار ریاض سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں