اہم خبریں

آئینی مسودہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بنایا ہے،شرجیل میمن

کراچی (اے بی این نیوز) شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ عدالتی اصلاحات لائی جائیں۔ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم کیلئے اتفاق رائے پیدا ہو۔
اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی سمیت سب سے بات ہوگی۔
آئینی ترامیم میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک میں کوئی بھی کام ٹھیک نہ ہو۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی طرح فائدہ۔
پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ لوگوں کو مسائل ہوتے رہیں اور انصاف نہ ملے۔ آئینی مسودہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بنایا ہے۔

مزید پڑھیں :ہم کسی بھی آئینی ترمیم کے حق میں نہیں، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں