وزیرستان(نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ہفتہ کو نجی پٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 6 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ماری پیٹرولیم لمیٹڈ کے تین روسی پائلٹوں سمیت کم از کم 14 ملازمین حادثے کے وقت جہاز میں سوار تھے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق ابھی تک دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ترجمان نے بتایا کہ حادثہ لینڈنگ کے دوران انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: انتظامات، اپ گریڈیشن کے لیے اہم اجلاس