اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اے بی این ٹی وی چینل کے سربراہ اور روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی اور قومی سطح پر اجاگر کرنےکیلئے اے بی این ٹی وی چینل الیکٹرانک میڈیا کے محاذ پر اپنا کلیدی کردار کرے گا۔ اوصاف نیوز کی طرح اے بی این چینل بھی پاکستان کی شہ رگ کشمیر اور گلگت گلگت بلتستان سمیت وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ بنے گا ۔مظلوم کشمیریوں کو استصواب رائے کی حق دہی اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی راہموار کرنا اے بی این کی اولین ترجیحات کامرکز و محور ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران صدر خاور نواز راجہ کی قیادت میں فورم کے وفد سے دورہ اے بی این کے دوران ملاقات میں کیا۔ وفد میں صدر کشمیر جرنلسٹس فورم خاور نواز راجہ ، سیکرٹری جنرل عقیل انجم، جوائنٹ سیکرٹری ، عابد ہاشمی، سیکرٹری مالیات اعجاز خان، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان ندیم اقبال، پیر اختیار عباسی شامل تھے ۔خاور نواز راجہ نے ملاقات کے دوران روزنامہ اوصاف اور ABN News کے سی ای او محسن بلال کو اوصاف کے سیٹلائیٹ چینل ABN کی لانچنگ پرمبارکباد دی اس موقع پروفد کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا۔صدرخاور نواز راجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں اے بی این نیوز کی نشریات کا اضافہ نیک شگون ہے ۔ سی ای او محسن بلال نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے وفد کا شکریہ ادا کیا وفد نے اے بی این کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا















