راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) 28 ستمبر بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ میں احتجاج کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل اور میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر اسٹیشن سے آئی جے پی روڈ تک سروس معطل کردی گئی ہے۔ تاہم اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جاری رہے گی۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے کیونکہ تحریک انصاف نے ہفتہ کو شہر میں پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔
دفعہ 144 دو روز کے لیے نافذ کی گئی ہے جس کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا۔امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے وفد کی آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات