اہم خبریں

نیب ترامیم کےصدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )‏ نیب ترامیم کےصدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور ۔ وفاقی حکومت اوردیگر فریقین کونوٹس جاری۔ جواب طلب ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ صدارتی آرڈیننس ہنگامی صورتحال میں ہی جاری ہوسکتاہے۔

ترامیم تحریک انصاف کے بانی پر دباؤ ڈالنے کے لئے کی گئیں ۔ قائم مقام صدر کی طرف سے آرڈیننس کا اجراء سیاسی مقاصد کے لئےکیاگیا۔ نیب ترامیم سے بڑے بڑے ریفرنسز متاثر ہوں گے جس سے انارکی پھیلے گی۔ عدالت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں :خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، پانی کی گنجائش ختم ہو نے کے نزدیک

متعلقہ خبریں