ہری پور (اے بی این نیوز)خانپور ڈیم کی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، فل لیول 1982 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1977.37 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 316 کیوسک اور اخراج 224 کیوسک ہے۔
ڈیم ذرائع کے مطابق پانی کی مزید گنجائش چند فٹ باقی رہ گئی ہے اور کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال میں اسپیل ویز کھولے جا سکتے ہیں۔ خانپور ڈیم میں پانی کے فل لیول کے خدشے کے باوجود ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔
سیاح خانپور ڈیم پر زپ لائن اور کشتی رانی جیسے دلچسپ سرگرمیوں سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کا معاملہ، پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو سماعت کریگا