اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست بھی واپس لے لی..
خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کیلئے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی، پٹیشن پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے واپس لی۔
پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی تھی جو آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔
وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج فارم 47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے، ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں مزید نہیں بننے دیں گے، سپریم کورٹ کے باہر وکلا آج 11 بجے احتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا، جس میں عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کو کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو صبح 10 بجے پشاور سے نکلنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 11 بجے صوابی پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوابی سے قافلے کی شکل میں پنڈی روانہ ہوں گے، کارکنوں کو مکمل تیاری کے ساتھ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو یہ بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ جلسہ نہیں احتجاج ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی۔ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے بجائے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج ہو گا، ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ انتظامیہ جلسے کی اجازت نہیں دے گی تو پھر بھی عوام باہر نکلیں گے، جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کریں گے۔
غلام صغیر شاہد نے نئے ڈی جی پی آر پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔