اہم خبریں

ایف بی آر کی ٹیکس اضافے کیلئے مہم شروع، جرمانے عائد کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان بختیار محمد نے ٹیکس آگاہی مہم ملک گیر چلانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اس مہم کا مقصد ٹیکس کی تعمیل میں اضافہ کرنا ہے۔

ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی آگاہی کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کا انعقاد کرے گا اور اس مہم کے بعد ٹیکس کے ضوابط پر عمل نہ کرنیوالوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پی ٹی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ سیمینارز، ورکشاپس اور میڈیا آؤٹ ریچ کے ذریعے ایف بی آر عوام کو ٹیکس قوانین، فوائد اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آگاہی مہم کے بعد ایف بی آر ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گا جس کی تعمیل نہ کرنے والے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو فوری اور درست طریقے سے ریٹرن فائل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، اور عوامی سیمینار سمیت متعدد چینلز کو زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

جب ان سے حکومت کے مقاصد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس کمپلائنس کلچر کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔
پی ٹی آئی کا جلسہ احتجاج میں تبدیل، سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کی تیاریاں

متعلقہ خبریں