اسلام آباد (اے بی این نیوز) جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی ن وفد کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا۔
دونوں جماعتوں نے مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملاقات میں سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین شامل تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر کامران مرتضیٰ مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرینگے۔
جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا، ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، معاشرے کے لیے بہتر قانون سازی ہوتی ہے تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ لیکن ہم اپوزیشن کا حصہ ہی رہیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں، ہماری مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی بات مان لی ہے، مولانا نےحکومت کی آئین پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف پر قائم ہیں، خوشی سے مولانا فضل الرحمان کے گھر سے جا رہے ہیں۔















