اہم خبریں

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئ۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی روسٹرم پر گئیں اور درخواست ضمانت پر آج فیصلہ کرنے کی استدعا کی،عمران خان نے کہا ہمیں انصاف چاہیے، جو ہو رہا ہے وہ انصاف نہیں، الیکشن سے 5 دن پہلے۔ 3 جملے سنائے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، وہ اب بھی جیل میں ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے۔

بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا صفائی نے دلائل مکمل کر لیے، پراسیکیوشن ٹیم ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ کر سکی، استغاثہ نے دلائل کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

وکلا صفائی نے استغاثہ کو دلائل کے لیے مزید مہلت دینے کی مخالفت کی تاہم عدالت نے استغاثہ کو دلائل کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں :گاڑی کی نمبر پلیٹ “IK 804” لگانے کا جرم،عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ خبریں