اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئینی ترامیم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں لے آئینگے۔ نمبر ہمارے پہلے بھی پورے تھے۔ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی اے بی این نیوز سے گفتگو۔ کہا مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت اور ججز کی تقرری کے طریقہ کار سے اتفاق کرتے ہیں۔
سربراہ جے یوآئی آئینی ترامیم کی جزیات اور تفصیلات دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کا استحقاق ہے۔ یہ کام اگلے چار سے چھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا لوگ اگر نہیں آنا چاہتے تو انہیں مجبور نہیں کرسکتے کہ وہ آئیں اور خان صاحب کے جلسوں کو رونق بخشیں۔
پی ٹی آئی والے خواب دیکھ رہے ہیں تو دیکھتے رہیں حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی















