کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اکیرو-1 کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق، ساون ساؤتھ جوائنٹ وینچر نے خیرپور ضلع میں واقع اکیرو-1 کنویں کے لوئر گور بی ریزروائر ریت سے گیس دریافت کی ہے، تاہم گیس کی مقدار کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 26 ستمبر 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت