اہم خبریں

جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں، راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو احتجاج کریں گے،عمران خان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا اختیار ختم کرنا ہے، اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آئینی عدالت کا مقصد چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنا ہے، حکومت پوری عدلیہ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے اور پارٹی کو اڑانے کی کوشش کی گئی، اب سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے اور تمام پردے ہٹ گئے ہیں، جمہوری طریقے سے مقدمہ چلانے کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

ہمیں کوئی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اپنے جج انتخابی دھاندلی پر پردہ ڈالیں، وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی صورت سامنے نہ آئے۔

عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا جلد اعلان کرے۔ وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تک موسم کیسا ر ہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں