فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بدھ کو کہا کہ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لیڈر آئے جنہوں نے نوجوانوں کے لیے نعرے لگائے۔ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاست کو بدنام کیا گیا، نوجوانوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسان پیکج جاری کرنے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: برین واش کرکے ورغلایا گیا،خاتون خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ