اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) وزارت مذہبی امور نے لوگوں کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے 37 تصدیق شدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔
ایک ترجمان نے بتایا کہ وزارت نے عمرہ زائرین کی سہولت اور انہیں مختلف مشکلات سے بچانے کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے 37 ٹور آپریٹرز کی تصدیق کی ہے۔
حجاج کو دھوکہ دہی اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے ان آپریٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن نے مکمل چھان بین کے بعد ان ٹور آپریٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزبدھ 25 ستمبر 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت