اہم خبریں

ری کاؤنٹنگ کےذریعےہماری سیٹیں چھینی جارہی ہیں،زرتاج گل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پی ٹی آئی کی راہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کودیوارسےلگانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کاوجودہی ختم کردیاجائے۔
علی امین گنڈاپورکابہانہ بناکرہمارے10رہنماؤں کواٹھایاگیا۔ آئینی ترمیم کرنےکیلئےاوچھےہتھکنڈےاستعمال کیےگئے۔ ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کوچھیناجارہاہے۔ ری کاؤنٹنگ کےذریعےہماری سیٹیں چھینی جارہی ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں. انہوں نے کہا کہ
ہم خیال ججزکونظام میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایساپہلےکبھی نہیں ہوا۔ 8فروری کوہمارے مینڈیٹ کوچرالیاگیا۔ فارم47کی حکومت عوام کےحقوق غضب کررہی ہے۔
حکومت غیرآئینی اقدام کرنےکی کوشش کررہی ہے۔ ہمارےپارلیمانی لیڈرکودباؤمیں لانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت لوٹاکریسی کوشروع کرناچاہتی ہے۔ غیرآئینی ترمیم کےذریعےکچھ لوگوں کوایکسٹینشن دی جائےگی۔
پاکستان میں سیاسی تاریخ میں پہلےکبھی ایسانہیں ہوا۔ 2019میں جنرل باجوہ کودی گئی ایکسٹینشن ٹھیک نہیں تھی۔ آج بھی کہتی ہوں کسی کوایکسٹینشن دیناغلط ہے۔ ملک کےپارلیمان کےساتھ مذاق کرنابندکیاجائے۔
ہماری مخصوص نشستوں کوچھیننےکی کوشش کی جارہی ہے۔ فارم45کےتحت فیصلےہوئےتون لیگ کی حکومت گرجائےگی۔ پنجاب حکومت صرف شیخیاں مارنےپرزندہ ہے۔ علی امین گنڈاپورپرایف آئی آردرج کرناغلط بات ہے۔
\چیلنج کرتےہیں ن لیگ مینارپاکستان جلسہ کرےہم بھی کرکےدکھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے۔ تحریک انصاف راولپنڈی میں تاریخی جلسہ کرےگی۔
ہم پیغام دیناچاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کوختم نہیں کیاجاسکتا۔
لوگوں نےخوف کےبت توڑدیےہیں۔ کوئی سمجھتاہے کہ ایف آئی آرکاٹنےسےہم جھک جائیں گےتویہ بھول ہے۔ تحریک انصاف میدان میں موجودہےمقابلہ کرنےکیلئےتیارہے۔
چیلنج کرتی ہوں( ن) لیگ کوئی کنونشن ہی کرکےدکھادے۔ تحریک انصاف تمام ظلم وستم کےباوجودڈٹ کرکھڑی ہے۔
بلال اظہرکیانی نے کہا کہ نمبرزپورےہوئےتوآئینی ترمیم لائی جائےگی۔ آئینی عدالتوں کی بات کافی عرصہ سےچل رہی ہے۔ یہ بات پچھلے18سالوں سےچلتی آرہی ہے۔
ہم اس آئینی ترمیم کوقبول کرتےہیں۔
حکومت صرف سیاسی مفادکونہیں دیکھ رہی۔ ہمارے پاس جب دوتہائی اکثریت ہوگی تب تر میم لائی جائیگی۔ پریکٹس اینڈپروسیجربل کےبارےمیں بھی کہاجارہاتھا کہ غلط ہے۔
آج تنقیدکرنےوالےہی کہہ رہے ہیں کہ پریکٹس اینڈپروسیجربل بہترہے۔ ترمیم بل سےزیرالتواکیسزکوجلدنمٹایاجاسکےگا۔
امیدکرتےہیں مولانافضل الرحمان ہماراساتھ دیں گے۔ سمجھتاہوں63اےمیں کوئی ابہام نہیں تھا۔ آئین کوری رائٹ کرنےکےحوالےسےیہ فیصلہ واضح ہے۔
63اےکےفریم ورک میں واضح لکھا ہے کہ کس طر ح عمل کیاجائیگا۔
سپریم کورٹ نے63اےکےحوالےسےجوفیصلہ دیاتھاوہ غلط تھا۔ امیدکرتےہیں سپریم کورٹ63اےسےمتعلق فیصلےپرغورکرےگی۔ آئینی ترمیم سےمتعلق غلط تاثردینےکی کوشش کی جارہی ہے۔
تمام ادارےآئین وقانون کےمطابق پابندہیں۔ ہم سمجھتےہیں مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ غلط ہے۔
امیدکرتاہوں مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کودوبارہ سناجائےگا۔ سپریم کورٹ نےسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن کافیصلہ اورآئین کوبھی دیکھناہے۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے عمران خان کی سالگرہ منانے کے لیے مینار پاکستان پر گرینڈ جلسے کی منظوری مانگ لی

متعلقہ خبریں