اہم خبریں

اسلام آباد پولیس افسران کو پیشگی اجازت کے بغیر سرکاری بیان دینے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد پولیس افسران کو پیشگی اجازت کے بغیر سرکاری بیان دینے سے روک دیا گیا۔ جاری آفس میمورنڈم کے مطابق عوامی فورمز پر گفتگو، پرنٹ میڈیا میں مضامین، یا سوشل میڈیا پر رائے نہیں دے سکتے۔
سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں یا پولیس کی وردی میں ویڈیوز اور تصاویر پر پابندی ہو گی۔ کسی قسم کی خفیہ یا سرکاری دستاویزات، تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس افسران کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر ذاتی سیاسی یا مذہبی خیالات کا اشتراک نہیں کر سکتے۔
پولیس کی سرگرمیوں سے متعلق صرف پبلک ریلیشن برانچ کے سی پی او کے ذریعے چلائے جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قواعد کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں،ہم دشمن نہیں ، چیف جسٹس قا ضی فا ئز عیسیٰ

متعلقہ خبریں