اسلام آباد (اے بی این نیوز ) شاہ احد علی نے راولپنڈی جلسے میں 2 سے تین لاکھ لوگ آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ ویسے بھی ہمارے جلسے میں لوگ زیادہ آتے ہیں۔ ماحول اچھا رہا تو راولپنڈی جلسے میں دو تین لاکھ لوگ تو آئیں گے۔
راستے میں رکاوٹیں تھیں اس لئے میں بھی لاہور جلسے میں نہیں پہنچ پایا۔ وہ اے بی این نیوز سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ راستے اس طرح تھے کہ ہر بندے کے لئے وقت پر پہنچ پانا ممکن نہیں تھا۔
اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذکرات میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ بعض اوقات ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک جانا پڑ جاتا ہے۔ شیر افضل مروت کا گلہ بجا ہے ان کی عیادت کرنی چاہئے تھی۔
شیر افضل مروت ہمارے بڑے ہیں، پارٹی کے لیڈر ہیں۔ شیر افضل مروت کی خدمات کو پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ یاد رکھے گی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض ،پنجاب الیکشن ٹریبونلز کیس کا فیصلہ محفوظ















