اسلام آباد (اے بی این نیوز )آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی چیٹ لیک ہو گئی جس نے اس بات کو واضح کیا کہ وہ ابھی بھی حکومت آزاد کشمیر میں بااثر ہیں۔ انہوں نے اپنے موبائل کے ذریعے کسی روما اشرف قادری نامی خاتون کے بارے میں ہدایات دیں کہ ان کو گر لز ڈگری ھٹیاںں ٹرانسفر نہیں کرنی پھر انہیں اس کا ’’جی او کے ‘‘صورت میں جواب آیا ۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ سکندر کے پی ایس کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دو واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر جو ہیں وہ مسلم لیگ نون کے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہے ہیں اور یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب وہ یہ آرڈر دے رہے تھے لیکن شاید امکانات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ جس وقت انہوں نے یہ آرڈر دیا ہدایات موبائل کے ایس ایم ایس کے ذریعے دے رہے تھے توان یہ میسج ان باکس جانے کے بجائے سٹیٹس پر یہ میسج لگتے رہے
جو پہلا میسج تھا وہ تھا کہ روما اشرف قادری کو گرل ڈگری ھٹیاں کے ٹرانسفر نہیں کرنی ہے جیسے ہی انہوں نے میسج کیا تو اس کے بعد انہیں گرین سگنل دیا گیا اور’’ جی اوکے ‘‘ وہ یہاں سے مطمئن ہوئے تو پھر انہوں نے مزید آگے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سکندر کے پی ایس کو بھی اگاہ کر دیا جائے کہ روما اشرف قادری کی ٹرانسفر نہیں کرنی ہے یہ ساری چیزیں ان سے غلطی پر سٹیٹس کے طور پر موبائل میں لگتی رہیں اب اس بات کا بھی امکان ہے کہ جب انہیں اس حوالے سے علم ہوگا
کہ یہ میسج ان باکس جانے کے بجائے موبائل کے سٹیٹس پر لگتا رہا تو ممکن ہے کہ وہ اس کو وہاں سے ڈیلیٹ کر دیں لیکن سٹیٹس پہ لگنے کی وجہ سے اس بارے میں واضح طور پر انکشاف ہو گیا کہ وہ ابھی تک تبادلوں اور ٹرانسفر کے معاملے میں ایکٹو ہیں اور اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اندرون خانہ جائز ہو یا ناجائز ہو وہ ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عدالت نے اختیاراپنے پاس لے لیا، آئین میں ترمیم وہ کرسکتے ہیں ہم نہیں، بلاول