اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ، شام، رات کے اوقات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43، بہاولپور اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف مخصوص نشستوں کیلئے اہل جماعت ہے،سپریم کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری