اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا معاملہ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری۔ جسٹس یحیی آفریدی کااختلافی نوٹ 26 صفحات پر مشتمل ہے۔
اختلافی نوٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی۔ جسٹس یحیی آفریدی نےاختلافی میں لکھا کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے۔ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کیلئے اہل جماعت ہے۔
الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر 7روز میں فیصلہ کرے۔
پی ٹی آئی اس عدالت کے سامنے فریق نہیں بنی۔ 3جون سے کیس چل رہا تھا پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی۔ 26جون کو پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست آئی۔
بیرسٹر گوہر نے جاری کیس میں معاونت کی درخواست دی۔ پی ٹی آئی نے اپنےحق میں کسی ڈیکلیریشن کی استدعا نہیں کی۔