اہم خبریں

وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہبازشریف کا 5روزہ دورہ امریکہ۔ وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف،وزیراطلاعات اور نشریات عطاتارڑپاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل۔ وزیراعظم دورے کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
شہبازشریف سائیڈ لائنز اجلاسوں اور مختلف مذاکروں سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی بل گیٹس،صدر عالمی بینک ،ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم دوست ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی وفد برونائی دارالسلام کے سلطان کے ظہرانے میں شرکت کرے گا۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے عشایئے میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سعودیہ دورہ کے دوران حاصل شدہ گفٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے، رپورٹ

متعلقہ خبریں